ڈاکٹر عشرت العباد کا قومی ایکشن پلان پر اظہارِ اطمینان
کراچی (این این آئی)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی سینٹرل کمیٹی نے زیارت سمیت مختلف شہری آبادیوں میں دہشت گرد عناصر اور فتنہ ہندستان کے حمایت یافتہ خوارج کی مبینہ کارروائیوں کو ناکام بنانے پر پاکستان کی سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے اپنے بیان اور مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دے کر ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے ۔ قومی ایکشن پلان اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس مثبت پیش رفت ہیں۔