منارٹی لا کانفرنس، اقلیتوں کے حقوق پر تبادلہ خیال
کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور جسٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سندھ ہائی کورٹ میں پہلی منارٹی لا کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں آئینی و قانونی امور، اقلیتوں کے مسائل، میثاق مدینہ اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تقریب میں قانونی، سماجی، مذہبی اور اقلیتی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔