فراہمی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

فراہمی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ شہر قائد میں فراہمی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو فوری،موثر اور دیرپا اقدامات کرنا ہوں گے ۔

کراچی جیسے بڑے شہر میں لاکھوں شہری روزانہ پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں،جس کی بنیادی وجوہات بوسیدہ آبی لائنیں،بجلی کے بار بار بریک ڈاؤن،ناقص منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کی غفلت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی بجلی کے بریک ڈاؤن اور کبھی پانی کی لائنوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں۔پانی کی بندش کا سب سے زیادہ فائدہ غیر قانونی ہائیڈرینٹ مافیا اور پانی چور اٹھاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں