ڈاکٹر عافیہ کی والدہ کی وفات کو چار سال مکمل

ڈاکٹر عافیہ کی والدہ کی وفات کو چار سال مکمل

کراچی (این این آئی)گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی وفات کوچار سال مکمل ہو گئے ۔

ان کی وفات کے 4 سال مکمل ہونے کے موقع پر مختلف دینی ،سیاسی اور سماجی جماعتوں کے رہنما و کارکنان اور عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز اتوار کو شام 4 بجے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی رہائش گاہ پر جمع ہو ں گے اور قبرستان جا کر دعائے مغفرت اور بے مثال صبر و استقامت پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔اس سلسلے میں مختلف دینی ،سیاسی اور سماجی جماعتوں کے رہنما ؤں کو اطلاع دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز سے اپیل ہے کہ اتوار ، 12 جولائی کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی رہائش گاہ پر تشریف لاکر اہلخانہ کے ہمراہ قبرستان میں دعائے مغفرت میں شریک ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں