پارکنگ میں موٹر سائیکلوں کی تصاویر بنا کر ای چالان کاانکشاف

 پارکنگ میں موٹر سائیکلوں کی تصاویر بنا کر ای چالان کاانکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی تصاویر بنا کر ای چالان کیا جانے لگا ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کڑی دھوپ میں ٹریفک پولیس اہلکار فیکٹری کی پارکنگ میں کھڑی موٹرسائیکلوں کی تصاویر کھینچ کر ای چالان جاری کرنے لگے ۔فیکٹری ملازم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس حکام نے مؤقف دیا کہ صرف ان موٹرسائیکلوں کے ای چالان جاری کیے جارہے ہیں جن کی نمبر پلیٹ ٹوٹی ہوئی یا ادھوری ہیں، موٹر سائیکلوں کی تصاویر صرف تصدیق اور آگاہی مہم کے لیے لی جارہی تھیں۔پولیس حکام کے مطابق متعلقہ کمپنیوں اور ملازمین کو پہلے ہی اصل اور واضح نمبر پلیٹ لگانے کی ہدایات کی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں