سانگھڑ :گٹکے کا ڈیلر گرفتار 2750 پڑیاں برآمد

سانگھڑ :گٹکے کا ڈیلر گرفتار  2750 پڑیاں برآمد

سانگھڑ (نمائندہ دنیا) شاہ پورچاکر پولیس کی کارروائی، گٹکے کا ڈیلر گرفتار، 2750 مضر صحت گٹکے کی پڑیاں برآمد کرلی گئیں۔

 پولیس کے مطابق ایس ایچ او شاہ پورچاکر محمد علی زرداری معمول کے گشت پر تھے کہ مقصودو لنک روڈ پر ایک مشکوک شخص کو بیگ سمیت کھڑے دیکھا، جس نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اسے روک کر تلاشی لی تو بیگ سے انڈین گٹکے کی 2750 پڑیاں برآمد کرلیں۔ملزم کی شناخت گٹکے کے ڈیلر لکھا ڈنو کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں