تلہار :آبی قلت کے خلاف کاشتکاروں ، آبادگاروں کا دھرنا

تلہار :آبی قلت کے خلاف کاشتکاروں ، آبادگاروں کا دھرنا

تلہار (نمائندہ دنیا ) میر واہ نہر میں پانی کی قلت کے خلاف سیکڑوں کاشتکاروں ، آبادگاروں اور سیاسی سماجی جماعتوں کے رہنماؤں گل حسن لغاری، اعجاز احمدانی، امداد لاشاری ودیگر کی قیادت میں میر واہ نہر پل پر طویل دھرنا دیا گیا۔

جس کے نتیجے میں حیدرآباد، بدین اور ٹنڈو باگو کی جانب آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی، جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نہر میں جلد فل گیج پانی فراہم کیا جائے ۔ بعد میں اسسٹنٹ کمشنر جھامن داس اور محکمہ انہار کے افسران کی یقین دہانی کرانے پر آبادگاروں نے دھرنا ختم کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں