دو بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں تحریری حکم نامہ جاری

دو بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں تحریری حکم نامہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن سے لاپتہ ہونے والی پھول فروخت کرنے والی دو بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

 عدالتی حکم کے مطابق پولیس نے دونوں بچیوں کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے نجیبہ عرف بیبو کے شوہر کو 10 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ متعلقہ فورمز میں کارروائی مکمل ہونے تک دونوں لڑکیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور کسی بھی فریق کی جانب سے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں بچیوں کی عمر، ازدواجی حیثیت اور دیگر قانونی معاملات کا فیصلہ متعلقہ فورمز قانون کے مطابق کریں گے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ نو سالہ بچی علینہ کو درخواست گزار کے حوالے کرنا مناسب نہیں، البتہ اگر وہ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی جانے پر رضامند ہو تو اسے وہاں بھیجا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں