کھلے کنویں میں گر کر 6سالہ بچہ جاں بحق

کھلے کنویں میں گر کر 6سالہ بچہ جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں کھلے کنویں میں گر کر 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ گارڈن گھاس منڈی حنفیہ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں بچہ کھلے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی شناخت 6 سالہ خالد کے نام سے ہوئی ہے ۔ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ بچہ مدرسے سے گھر واپس آتے ہوئے کنویں میں گرا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ڈی سی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ 8 سال کا بچہ پرانے کنویں میں گرا جسے نکال لیاگیا یہاں پہلے دھوبی کی دکان تھی جہاں پانی جمع کیا جاتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں