سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کیس میں فریقین کو نوٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور نتائج کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔
درخواست گزاروں کے وکیل حبیب الرحمان جسکانی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن نے درخواست گزاروں کو امتحان میں ناکام قرار دیا ہے ۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ 30 جون کو پہلے ہی بعض امیدواروں کی جوابی کاپیاں دوبارہ چیک کرنے کا حکم دے چکی ہے اور عدالت نے ایک ماہ کے اندر دوبارہ جانچ مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی تھی۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ موجودہ درخواست گزاروں کی جوابی کاپیاں بھی دوبارہ چیک کرنے کا حکم دیا جائے ۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے درخواست گزاروں کی جوابی کاپیوں کی دوبارہ جانچ کرائی جائے ۔