پولیس کے ایچ آرمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے تربیتی سیشن

پولیس کے ایچ آرمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے تربیتی سیشن

کراچی (این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر کراچی پولیس کے انتظامی امور کو مزید مؤثر۔۔۔

 جدید اور شفاف بنانے کے لیے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HRMIS) کے حوالے سے دو روزہ تربیتی سیشن کا آغاز ہوگیا ۔تربیتی سیشن میں شیٹ کلرکس، HRMIS انچارجز اور آپریٹرز کو سسٹم کے مؤثر استعمال آپریشنل امور اور ریکارڈ مینجمنٹ کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔تربیت کا مقصد پولیس افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، انسانی وسائل سے متعلق امور کو جدید تقاضوں کے مطابق منظم کرنا اور HRMIS سسٹم کے ذریعے انتظامی معاملات کو مزید بہتر بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں