شہدائے اردو نے قومی یکجہتی کیلئے قربانیاں دیں،خالد مقبول

شہدائے اردو نے قومی یکجہتی کیلئے قربانیاں دیں،خالد مقبول

علاقائیت و لسانی تعصبات سے بالا تر ہوکر ایک قوم کا تصور اجاگر کرنا ہوگا چیئرمین ایم کیوایم کا شہدا اور مادر ملت فاطمہ جناح کوبرسی پرخراج عقیدت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 09جولائی 1972کے شہداء اردو کے برسی کے موقع پران کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان کہا کہ اردو زبان پاکستان کی قومی زبان ہے لیکن بد قسمتی سے جب ملک کے معاشی حب اور سب سے بڑے شہر میں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے محب وطن پاکستانیوں نے آواز بلند کی تو قومی یکجہتی کے مخالفین علاقائیت پرست حکمرانوں نے ریاستی طاقت کا ظالمانہ استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس سے درجنوں مظاہرین شہید ہوگئے اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ تھے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ملکی یکجہتی کی علامت اردو زبان کے حق میں اپنے گھروں سے نکل کر احتجاج کر رہے تھے ۔انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ہر شعبے میں زوال کا شکار ہے ہمیں علاقائیت و لسانی تعصبات سے بالا تر ہوکر بانی پاکستان کے فرمودات کی روشنی میں یکجا اور یک زبان ہو کر ایک قوم کے تصور کو اجاگر کرنا ہوگا تاکہ علاقائی و لسانی تعصبات کا قلع قمع کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں ، شہدائے اردو نے قومی زبان و قومی یکجہتی کے جس عظیم مقصد کیلئے قربانیاں دیں ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح نے قیامِ پاکستان، جمہوریت،کے لیے جو تاریخی خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں