افغانوں کو بیدخل،اپنے ملک روانہ کیا جائے ،بورڈ آف پیس

افغانوں کو بیدخل،اپنے ملک روانہ کیا جائے ،بورڈ آف پیس

کراچی کی افغان بستی ختم ہونے سے یہ افراد سندھ بھر میں پھیل گئے ، میر دو ست علیوفاقی اعلان کے باوجود سندھ حکومت کارروائی کیوں نہیں کررہی، اجلاس سے خطاب

جیکب آباد (نمائندہ دنیا ) بورڈ آف پیس کے صدر میر دو ست علی نے کہا ہے کہ جیکب آباد،سانگھڑ ، شکار پور، سکھر گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں رہنے والے افغان مہاجرین کو فوری نکال کر واپس اپنے ملک روانہ کیا جائے ، سندھ حکومت وفاقی حکومت کے اعلانات کے باوجود افغان باشندوں کے خلاف خاطر خواہ کارروائیاں کیوں نہیں کررہی۔ بورڈ آف پیس کے عہدیداروں کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ دیگر صوبوں سے نکالے جانے والے افغان مہاجرین بھی سندھ کے مختلف اضلاع کے شہری و دیہاتی علاقوں میں آباد ہیں ،وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو بے دخل کرنے کیلئے بڑے اقدامات کئے ہیں، مگر سندھ میں کوئی خاص عمل نہیں نظر آرہا، سندھ سرکار نے کراچی میں افغانوں کی بستی ختم کردی مگر یہ نہیں دیکھا کہ یہ اب کہاں آباد ہو رہے ہیں ، وہ لوگ پورے سندھ میں پھیل گئے ہیں، جب سے افغان مہاجرین نے یہاں رہنا شروع کیا ہے ، منشیات اور جدید اسلحہ عام ہوگیا ہے ، جس کے باعث امن و سکون ختم ہو چکا ہے اور مقامی نوجوان بیروزگاری کا شکار ہو گئے ہیں اور نشی جیسی لعنت میں مبتلا ہو کر غلط کاموں میں پھنستے جا رہے ہیں ۔ اجلاس کے آخر میں بورڈ آف پیس جیکب آباد نے افغان مہاجرین کو سندھ سمیت ملک بھر سے نکالنے کی قرارداد پاس کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد غیر قانونی مقیم افغانوں کو گرفتار کر کے اپنے وطن روانہ کیا جائے تاکہ سندھ کا امن بہتر ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں