ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی (آئی این پی)ایسٹ زون، تھانہ ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی کی گئی ۔ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا۔
تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے دورانِ گشت مہران ڈپو شیٹ نمبر 1 میں کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت بلال محمد بخش ولد چنیسر کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد 222 بور رائفل، ایک عدد 9MM پسٹل، 10 عدد زندہ راؤنڈز، دونوں ہتھیاروں کے لائسنس اور جائے وقوعہ سے 17 عدد فائر شدہ خول برآمد کر لیے گئے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر درج کر لیا گیا ہے ۔