شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر پی ایم ایل فنکشنل کی ریلی

 شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر پی ایم ایل فنکشنل کی ریلی

کراچی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر منعقدہ کشمیر یکجہتی ریلی کو کراچی پریس کلب کے سامنے پہنچنے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مثر کردار ادا کرے ۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ شہید برہان وانی سمیت تمام شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ایک دن ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر سطح پر ان کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں