سری لنکن رقص پر مبنی تقریب کا انعقاد

سری لنکن رقص پر مبنی تقریب کا انعقاد

کراچی(این این آئی)آرٹس کونسل اور کراچی میں سری لنکا کے قونصل خانے کے اشتراک سے سری لنکن رقص پر مبنی تقریب ‘‘Kanya’’ کا انعقاد آڈیٹوریم ون میں کیا گیا۔

تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ، قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیویلا، ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلہ دیش، قونصل جنرل عراق، قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر برطانیہ ، قائم مقام قونصل جنرل چین،ڈپٹی قونصل جنرل تھائی لینڈسمیت معزز شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستان اور سری لنکا کے قومی ترانے بجا کر کیا گیا جبکہ سری لنکا کی روایتی رسم کے مطابق معزز مہمانوں نے تیل کا چراغ بھی روشن کیا۔ چراغ روشن کرنے کی روایت دوستی، اتحاد اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت ہے ۔ ثقافتی پروگرام کا مقصد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں