ڈمپر کی ٹکر سے زخمی موٹرسائیکل سوار چل بسا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ہسپتال چورنگی کے قریب جمعرات کی راتڈمپر کی ٹکر سے زخمی موٹر سائیکل سوار جمعہ کی صبح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد مجموعی طور پر 2 ہوگئی۔
جاں بحق افراد میں 40 سالہ اعظم، 30 سالہ ناصر شامل جبکہ زخمی محمد سرود زیر علاج ہے ۔ علاوہ ازیں لیاقت آباد (اے وی ایل سی) تھانہ کے قریب وین کی ٹکر سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا زخمی اہلکار کی شناخت محمد جاوید کے نام سے ہوئی زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکار تھانہ شریف آباد میں تعینات ہے، اہلکار محمد جاوید سڑک کراس کررہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے زخمی ہوا ڈرائیور کو حراست میں لے کر سوزوکی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا جبکہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔