پولیس انسپکٹر پر فائرنگ میں مطلوب ملزم گرفتار

پولیس انسپکٹر پر فائرنگ  میں مطلوب ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی کے تھانہ پاک کالونی پولیس نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس انسپکٹر کو زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد فیصل ولد عبد القیوم کو پرانا گولیمار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 31 جنوری 2025 کو اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ سابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر کے ہاؤس انچارج انسپکٹر حنیف شاہ کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...