شہریوں کی ریکی کرکے اسلحے کے زور پر لوٹنے والا ملزم گرفتار

شہریوں کی ریکی کرکے اسلحے کے زور پر لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینکوں سے بھاری رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کی ریکی کرکے انہیں اسلحے کے زور پر لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ملزم سجاد کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا۔۔۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ملزم بینک کے اندر موجود رہ کر آنے والے شہریوں پر نظر رکھتا تھا ملزم کا ساتھی ساتھی بینک کے باہر موٹر سائیکل پر انتظار کرتا تھا۔جیسے ہی کوئی شہری بھاری رقم لے کر بینک سے نکلتا، دونوں ملزمان اس کا تعاقب کرکے اسلحے کے زور پر نقدی لوٹ لیتے تھے ،گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ چند روز قبل بینک سے چار لاکھ روپے سے زائد نقدی لے کر نکلنے والے ایک شہری کو بھی لوٹا تھا،ریکی اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی ہے ، جس میں ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ،گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ پستول بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...