کاشف شیخ کا آزادکشمیر کی کشیدہ صورتحال پراظہار تشویش

کاشف شیخ کا آزادکشمیر کی کشیدہ صورتحال پراظہار تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے آزاد کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی اور قومی مسائل کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات، باہمی افہام و تفہیم اور جمہوری طریقہ کار میں مضمر ہے۔

 آزاد کشمیر کے انتخابات صاف و شفاف اور عوام کو اپنی قیادت خود منتخب کرنے کا موقعہ دیا جائے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیر کے بیس کیمپ میں جاری کشیدگی اگر بروقت ختم نہ کی گئی تو اس کے تحریکِ آزادیئکشمیر پر دور رس اور ناقابلِ تلافی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر قباءآڈیٹوریم میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت بلتستان کے نائب امیر راجہ فاضل حسین تبسم کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...