ڈاؤ یونیورسٹی نے اے اے بی بی کا سرٹیفکیٹ حا صل کرلیا
کراچی(سٹی ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ریجنل بلڈ سینٹر نے وائس چانسلرپروفیسر نازلی حسین کی قیادت میں عالمی اعزاز حاصل کرلیاہے۔۔۔
ریجنل بلڈ سینٹر ،ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف بلڈ اینڈ بایوتھیراپیز( اے اے بی بی) کی جانب سے ’’سرٹیفکیشن اِن فنڈامنٹل اسٹینڈرڈز: بلڈ بینکنگ اینڈ ٹرانسفیوژن سروسز‘‘ حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر بن گیا ہے ،ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف بلڈ اینڈ بایوتھیراپیز کی جانب سے یہ سرٹیفکیٹ رواں مہینے کے اوائل میں جاری کیا گیا ،جو بلڈ بینکنگ اور انتقالِ خون کی خدمات میں عالمی معیار، محفوظ طریقۂ کار اور بہترین پیشہ ورانہ اصولوں کی پاسداری کا اعتراف ہے ۔ ڈاؤ یونیورسٹی کا بلڈ بینک 2003 میں ایک اسپتال کے بلڈ بینک کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جسے 2022 میں پاکستان کے نیشنل سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے تحت توسیع دے کر ریجنل بلڈ سینٹر کی حیثیت دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments