میڈیا مانیٹرنگ سسٹم کو جدید بنانے کا فیصلہ
پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کی جامع نگرانی پر زور سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ کی اجلاس میں موثر نظام کی ہدایت
کراچی (این این آئی)سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے محکمہ اطلاعات کے میڈیا مانیٹرنگ سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، مؤثر اور جامع بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حکومتی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی بروقت اور درست میڈیا مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔یہ ہدایات انہوں نے جمعہ کو ڈائریکٹوریٹ آف سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو، ڈائریکٹر سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا عزیز احمد ہکڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات سارنگ لطیف چانڈیو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری اطلاعات نے ہدایت کی کہ میڈیا مانیٹرنگ کا نظام شفاف، پیشہ ورانہ معیار کے مطابق اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے تاکہ حکومت سندھ کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مفاد کے اقدامات کی درست، بروقت اور جامع مانیٹرنگ ممکن بنائی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ مؤثر میڈیا مانیٹرنگ نہ صرف حکومتی کارکردگی کے تجزیے میں معاون ثابت ہوتی ہے بلکہ عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments