بچی کے قتل کی ملزمہ چچی کے دوران تفتیش انکشافات

بچی کے قتل کی ملزمہ چچی کے دوران تفتیش انکشافات

ملزمہ کے بچے اسپیشل چائلڈ ہیں،3سالہ کلثوم کو حسد کی آگ کا نشانہ بنا ڈالا بچی کے ساتھ زیادتی کا رنگ دینے کی شرمناک اور سفاکانہ کوشش بھی کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) قائد آباد میں بے دردی سے قتل کی جانے والی تین سالہ بچی کلثوم کی سگی چاچی نے تفتیش کے دوران انکشافات کیے ہیں۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر کے دفتر میں قائد آباد سے گزشتہ ماہ 23 جون کو گھر کے مرکزی گیٹ کے قریب سے بوری میں بند ملنے والی 3 سالہ کلثوم قتل کیس کے حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر انویسٹی گیشن بشیر اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر عبدالخالق نے ننھی کلثوم قتل کیس کے حوالے سے گرفتار ملزمہ سکینہ اور اس کے بھائی نادر کی گرفتاری اور واقعے کی تفصیلات کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ملزمان کی گرفتار کی 2 روز کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ قاتلہ سکینہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اس کے 2 بچے ہیں جو کہ اسپیشل چائلڈ ہیں اور ان کے ساتھ گھر میں اچھا سلوک نہیں کیا جاتا تھا جبکہ مقتولہ کلثوم کے دوسرے اہلخانہ کلثوم سے بہت محبت کرتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ کلثوم بہت پپاری، معصوم اور تمیزدار تھی اور یہی کچھ وجوہات ننھی کلثوم کے قتل کا سبب بنیں جبکہ ملزمہ نے ننھی کلثوم کو ہی نہ صرف اپنی حسد کی آگ کا نشانہ بنا ڈالا بلکہ بچی کے ساتھ زیادتی کا رنگ دینے کی انتہائی شرمناک اور سفاکانہ کوشش بھی کی گئی۔ کلثوم کو اس چچی سکینہ نے اپنے گھر میں گلا دبا کر قتل کیا اور گھر کے اندر سے ہی ایک آٹے کی بوری لی جس کے اندر لاش کو رکھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...