کیمیکل فیکٹری کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، ڈرم پھٹنے سے چھت منہدم
کراچی(این این آئی)بلدیہ ٹاؤن، رشید آباد میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔
آتشزدگی کے دوران کیمیکل سے بھرے متعدد ڈرم یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ، جس کے نتیجے میں گودام کی چھت کا بڑا حصہ منہدم ہو گیا جبکہ اطراف میں کھڑی متعدد موٹر سائیکلیں بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہو گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی چھ فائر ٹینڈرز اور ریسکیو 1122 کی ایک فائر وہیکل فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ فائر فائٹرز نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت کولنگ کا عمل کچھ دیر تک جاری رکھا گیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کو ختم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments