نادر گبول کا منشیات سے بحالی کے مرکز کا دورہ

نادر گبول کا منشیات سے  بحالی کے مرکز کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے بے نظیر بھٹو شہید اے این ایف میٹرک ڈرگز ری ہیبلی ٹیشن (منشیات سے بحالی کے ) سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے زیرِ علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، رہائشی انتظامات، بحالی کے پروگرامز، پیشہ ورانہ تربیت اور دیگر خدمات کا جائزہ لیا۔ یہ حکومت سندھ کی مالی معاونت سے چلنے والے ان پانچ مراکز میں سے ایک ہے جن کا انتظام اے اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیرِ نگرانی ہے ۔بعد ازاں، انہوں نے کلاکوٹ، لیاری میں سندھ پولیس کے اشتراک سے قائم کیے گئے نئے ڈرگ اسکریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...