عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل،وزیرصنعت

عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل،وزیرصنعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل توجہ سے سنے ۔

 صوبائی وزیر نے وفود کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت سندھ عوام کے مسائل کے حل اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ عوام کو درپیش مسائل کا حل، انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیارِ زندگی میں بہتری حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل اور انہیں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...