گینگ وار گروہ ریاست جدگال کے 2کارندے گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

گینگ وار گروہ ریاست جدگال کے 2کارندے گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ پرانا گولیمار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گینگ وار گروہ ریاست جدگال کے 2 مبینہ کارندوں کوفائرنگ کے تبادلے کے بعدگرفتار کرکیاسلحہ و منشیات برآمد کر لی۔

 گرفتار ملزمان میں زبیر اور جمشید شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 5پستول،ایک ایم پی فائیو رائفل، ایک منی کلشنکوف، راؤنڈز اور ایک کلو 300گرام چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم زبیرریاست جدگال گروپ کا انتہائی اہم شوٹر بتایا جاتا ہے ،ملزم پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں حاجی ریاست کا منشیات فروشی کا نیٹ ورک آپریٹ کرنے سمیت ٹارگٹ کلنگ، لوگوں کو دھمکانے اور فائرنگ کے متعدد واقعات میں ملوث تھا جبکہ ملزم ماضی میں دیگر گینگ وار گروپوں اور دہشتگرد تنظیم کیلئے بھی کام کر چکا ہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...