صدر میں سڑک کنارے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، 13 ہوٹل سربمہر
صدر میں سڑک کنارے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، 13 ہوٹل سربمہر ہوٹل مالکان فٹ پاتھ اور سڑک پر کرسیاں لگا کر کاروبار کر رہے تھے ،گرومندر میں بھی آپریشنکراچی(آئی این پی )ضلعی انتظامیہ کراچی نے شہر بھر میں تجاوزات اور سڑکوں پر قائم رکاوٹوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ری دور کریں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر سڑک کی سائیڈ پر تجاوزات قائم کرنے پر 13 ہوٹلوں کو سربمہر کر دیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالکان فٹ پاتھ اور سڑک پر کرسیاں لگا کر کاروبار کر رہے تھے جس سے عام شہریوں اور ٹریفک کی رفت و آمد شدید متاثر ہو رہی تھی۔ایک اور بڑی کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں واٹر کارپوریشن کی اورنگی ریزروائر کی زمین لینڈ مافیا کے قبضے سے واگزار کرا لی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کے مطابق اس زمین پر عرصے سے قبضہ قائم تھا، اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی ایکشن جاری ہے ۔اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے نمائش سے گرومندر آتے ہوئے روڈ سائیڈ پر موجود تمام تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا ہے ، جبکہ عالمگیر روڈ، شہید ملت روڈ اور ماڈل کالونی لیاقت علی خان روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے راستے صاف کر دیے گئے ہیں۔کمشنر کراچی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی تمام رکاوٹیں فو
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments