سعود آباد پولیس کی کارروائی،دوٹارگٹ کلرز گرفتار
سعود آباد پولیس کی کارروائی،دوٹارگٹ کلرز گرفتارملزمان پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کی کوشش میں تھے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کی کوشش میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی کے علاقے سعود آباد پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ہے ، جو پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کرنے کی تاک میں شیلٹر ہوم کے قریب موجود تھے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ شیلٹر ہوم کے قریبی علاقے میں مشکوک افراد موجود ہیں، جس پر سعود آباد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، جن کی شناخت غلام فاروق اور علی عمرانی کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق معاملہ پسند کی شادی اور دیرینہ رنجش کا ہے ، مسکان نامی لڑکی نے عبدالرحمان بلوچ سے اپنی پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد جوڑے کو جان کا خطرہ لاحق تھا۔اس سے قبل مسکان کے والد نے داماد عبدالرحمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کرا رکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس پسند کی شادی کی رنجش پر مسکان کے سابقہ منگیتر کے رشتہ دار مبینہ طور پر اس جوڑے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ، جس کے لیے ان ملزمان کو بھیجا گیا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے جوڑے کی جان بچا لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments