اپنی موت کاڈرامہ رچانے والا تاجر ساتھی سمیت گرفتار

اپنی موت کاڈرامہ رچانے والا  تاجر ساتھی سمیت گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سرجانی ٹاؤن میں گاڑی سے جلی ہوئی لاش ملنے کے واقعے میں پولیس نے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والے تاجر ذیشان ناز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تاجر ذیشان ناز نے قرض داروں سے بچنے کے لیے اپنی موت کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کے لیے ایک بے گناہ مزدور کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نے اپنے ملازم ضیغم عباس کے ساتھ مل کر مقتول مزدور قربان حسین کو کھانے اور پیسوں کا لالچ دے کر گاڑی میں بٹھایا۔ملزمان نے چاول میں کیڑے مارنے والی دوا کھلا کر قربان حسین کو نیم بے ہوش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...