لاڑکانہ:جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں 19ملزم گرفتار
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ پولیس نے آپریشن میں 19جرائم پیشہ گرفتار کرلئے ، باڈھ پولیس نے ڈیرا روڈ سے منشیات فروش و روپوش ملزم رجب عرف عرب ڈھکن کو ایک کلو چرس سمیت، روپوش ملزم وسیم عرف ولو چنو کو، فتح پور پولیس نے۔۔۔
جھلی بند سے ملزم میر عرف راشد جتوئی کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت، حیدری پولیس نے لہر کالونی سے 2ملزمان گل شیر دایو اور عبدالغفار دایو کو بغیر لائسنس پسٹلز اور گولیوں سمیت، حیدری پولیس نے نادرا آفس علاقے سے 3اشتہاری ملزمان تنویر سولنگی، معراج کلہوڑو اور اصغر ابڑو کو، دڑی پولیس نے ریلوے پارک علاقے سے 3منشیات فروش ملزمان سہیل جتوئی، شاہزیب کلہوڑو اور ندیم مغیری کو شراب سمیت، رحمت پور پولیس نے 2 منشیات فروش ملزمان شکیل ڈیتھو اور عمران بروہی کو شراب سمیت گرفتار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments