نیو کراچی میں بینک ڈکیتی کی ناکام کوشش کا مقدمہ درج

نیو کراچی میں بینک ڈکیتی کی ناکام کوشش کا مقدمہ درج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیو کراچی میں گزشتہ روز بینک ڈکیتی کی ناکام کوشش کا مقدمہ بینک منیجر کی مدعیت میں بلال کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے ، جس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دن پونے ایک بجے دو افراد اور ایک برقع پوش شخص بینک برانچ کے گیٹ پر پہنچے ۔ ملزمان نے سکیورٹی گارڈ امتیاز پر تشدد کیا۔اس کا اسلحہ چھینا اور زبردستی بینک میں گھس گئے ۔ اس دوران برقع پوش ملزم نے اپنے بیگ سے پستول نکال کر سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ بھی کی، جبکہ اس کے دوسرے ساتھی نے کہاڑی کی مدد سے کاؤنٹر کا شیشہ توڑ دیا۔ آپریشن منیجر فرخ نے  فوری طور پر سائرن کا بٹن دبا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...