سجاول:ڈکیتی ناکام ہونے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2تاجر زخمی
سجاول (نامہ نگار )دڑو، میرپور بٹھورو روڈ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام ہونے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔۔۔
جس کے نتیجے میں دو تاجر زخمی ہوگئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تاجروں کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ جسکے نتیجے میں احسان اللہ اور محمد ہارون جت زخمی ہوگئے ، جن کا تعلق جاتی سے ہے ۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر دڑو منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments