موت کا ڈرامہ رچا کر مزدور کو قتل کرنے کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

موت کا ڈرامہ رچا کر مزدور کو قتل کرنے کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نثار احمد چانڈیو کی عدالت نے اپنی موت کا ڈرامہ رچا کر قرض داروں سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر بے گناہ مزدور کو قتل کرنے والے تاجر ذیشان ناز اور اس کے ساتھی ضیغم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 تفتیشی حکام نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا اور آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت مزدور قربان حسن کو چاول میں استعمال ہونے والی کیڑے مار گولیاں کھلا کر بے ہوش کیا، بعد ازاں اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم ذیشان ناز نے اپنی شناخت چھپانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گمراہ کرنے کے لیے اپنے کپڑے مقتول کو پہنا دیے تاکہ جلنے والی لاش کو اپنی لاش ظاہر کیا جا سکے ۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے پوری واردات کو حادثہ یا خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...