ایران پرامریکی حملے ، دنیا عالمگیر جنگ کے دہانے پر، تنظیم اسلامی

ایران پرامریکی حملے ، دنیا عالمگیر جنگ کے دہانے پر، تنظیم اسلامی

قرآن اور اسوہ رسول سے جڑنے میں ہی امت مسلمہ کی بقا مضمر ہے ، شجاع الدین

دادو (ڈسٹرکٹ ڈیسک)امریکہ کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایران پر مسلسل حملوں نے دنیا کو عالمگیر جنگ کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔ اِن مشکل حالات میں پاکستان کے لیے راہِ نجات اللہ کی ماننے اور عوام کی ناراضگیاں دور کرنے میں مضمر ہے ۔ اُمَّتِ مُسلمہ مل کر قرآن اور اُسوۂ رسول ﷺ سے جُڑے گی تو طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کر سکے گی۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کی ایران کے خلاف بڑھتی جارحیت اور ایران و حوثیوں کے عرب ممالک پر حملوں نے پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلم ممالک کی آپس کی خانہ جنگی سے فائدہ صرف اسرائیل کو ہو رہا ہے اور ناجائز صیہونی ریاست ‘‘گریٹراسرائیل’’ کے ابلیسی و دجالی منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔

غزہ میں مسلمانوں کی نسل کُشی جاری ہے ۔ صیہونی آبادکار، اسرائیلی وزراء کے ہمراہ آئے روز مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بول دیتے ہیں اور اب کُھل عام مسجدِاقصیٰ کو (معاذاللہ!) شہید کرکے اُس کی جگہ تھرڈٹیمپل بنانے کے دعوے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کو اب خوابِ غفلت سے بیدار ہونا ہوگا۔ عوام پر جاری ظلم و جبر کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ آزادکشمیر کے کئی شہروں میں خون بہا ہے لیکن ریاست کو صبروتحمل اور شفقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ صرف شرپسند عناصر، جن میں کچھ بھارتی سرپرستی میں امن و امان کو بگاڑ رہیں، کو ٹارگٹ کرکے تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے مذاکرات کرنا ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...