ٹھل: 2مقامات پرنہروں میں شگاف، سینکڑوں ایکڑ دھان زیرآب
گڑھی حسن برانچ میں 100فٹ، گاؤں عبدالجبار میں 40فٹ کا شگاف پڑا محکمہ آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچا تھا، کاشتکاروں کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ
ٹھل (نامہ نگار)ٹھل میں دو مقامات پر نہروں میں شگاف پڑنے سے دھان کی سینکڑوں ایکڑ پر فصل زیر آب آگئی، شگاف کے بعد محکمہ آبپاشی کا عملہ غائب رہا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹھل میں دو مختلف مقامات پر نہروں میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی اور دھان کی تیار فصل زیر آب آگئی، جبکہ محکمہ آبپاشی کا عملہ اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکا، گڑھی حسن برانچ میں تقریباً 100 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جبکہ گاؤں عبدالجبار کھوسو کے مقام پر بھی 40 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے نہری پانی قریبی زرعی زمینوں میں داخل ہوگیا، علاقہ مکینوں کے مطابق شگافوں کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کی گئی دھان کی فصل پانی میں ڈوب گئی۔
جس سے کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شگاف پڑنے کی اطلاع فوری طور پر محکمہ آبپاشی کو دی گئی تاہم متعلقہ عملہ بروقت موقع پر نہیں پہنچا جس کے باعث پانی مسلسل فصلوں کو نقصان پہنچاتا رہا، متاثرہ دیہات کے رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے ، متاثرین نے شگاف بند کرانے اور متاثرہ کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments