سانگھڑ:شازیہ مری کااپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

سانگھڑ:شازیہ مری کااپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

تعزیتی پروگرام میں شرکت، کھپرو میں مقتول بھیرو کے اہل خانہ سے تعزیت کیپی پی قیادت عوام کے درمیان موجود، بعض لوگ ٹک ٹاک تک محدود ہیں، گفتگو

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، عوام سے ملاقاتیں کیں اور ایک تعزیتی پروگرام میں بھی شرکت کی۔ دورے کے دوران شازیہ عطا مری نیا آباد میں لسکانی برادری کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر میزبان مختار لسکانی نے شازیہ عطا مری کو سندھ کی ثقافتی پہچان سمجھی جانے والی خوبصورت سندھی رَلی کا تحفہ پیش کیا۔ بعد ازاں شازیہ عطا مری تعلقہ کھپرو کے علاقے کھاہی کے قریب چند روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے بھیرو کولہی کے گھر پہنچیں، جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوم اور محروم طبقات کی آواز رہی ہے اور بھیرو کولہی کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ عطا مری نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت، بھائی چارے اور برداشت کی سیاست کو فروغ دیا، جبکہ پیپلز پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کے درمیان رہتی ہے ، جبکہ بعض لوگ صرف سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک تک محدود ہیں۔ شازیہ مری نے اسکولوں کی عمارتوں کابھی معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...