لاڑکانہ:ڈاکوؤں کے گینگ کاسرغنہ گرفتار، سرکی قیمت 80لاکھ تھی
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری نے بتایا کہ رتوڈیرو تھانے کی حدود، شاہ جو لاڑو کے علاقے میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے بعد فرار ڈاکو کو وفاقی سول حساس ادارے کے تعاون سے گرفتار کیا گیا۔۔۔
ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری نے بتایا کہ رتوڈیرو تھانے کی حدود، شاہ جو لاڑو کے علاقے میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے بعد فرار ڈاکو کو وفاقی سول حساس ادارے کے تعاون سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت شیر خان عرف شیرو ڈاہانی کے نام سے ہوئی ہے ، اسکے سر کی قیمت 80 لاکھ مقرر ہے، ملزم قتل، ڈکیتی، ایکسپلوسیو ایکٹ ودیگر مقدمات میں انتہائی مطلوب ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments