کیماڑی پولیس کی گزشتہ ہفتہ کی کارروائیاں ،143 ملزمان گرفتار
کراچی (اے پی پی)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی سنگھار ملک کی سربراہی میں کیماڑی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 143ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔
ہفتہ کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں48غیرقانونی طور پر مقیم افغانی باشندے ، 11اسٹریٹ کریمنلز، 9منشیات فروش، 26گٹکا سپلائرز ،3مفرور،46دیگر جرائم میں ملوث شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8غیر قانونی ہتھیار، ایک مسروقہ موٹر سائیکل، 708گرام چرس، 159گرام آئس، 933کلو گٹکا ماوا،750کلو چھالیہ برآمدکرلی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments