شکار پور، لاڑکانہ:مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 6 گرفتار

شکار پور، لاڑکانہ:مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 6 گرفتار

امیر بخش جتوئی شکارپور میں مارا گیا، کانسٹیبل صدام کے قتل میں ملوث تھا، پولیسلاڑکانہ میں3مختلف مقامات پرمقابلے ، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، چھینا گیا سامان برآمد

شکارپور، لاڑکانہ (نمائندگان)پولیس نے مقابلوں میں ایک ڈاکو ماردیا، جبکہ 6 کوگرفتار کرلیا گیا۔ شکارپور میں شر لاڑو بائی پاس کے قریب پولیس نے مبینہ ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر مقابلہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو امیر بخش جتوئی کمالانی ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے ، ایس ایس پی شکارپور کے مطابق ہلاک ملزم کانسٹیبل صدام اوٹھو کی شہادت کے مقدمے میں مطلوب تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف منشیات، قتل، ڈکیتی، چوری اور پولیس مقابلوں سمیت 13 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے۔

ضلع لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ مقابلوں کے دوران 6 مبینہ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ،پہلا مقابلہ تھانہ نوڈیرو کی حدود میں بھٹی لاڑو کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مبینہ ڈاکو عمران کھوکھر اور غلام مصطفیٰ بھٹو لاشاری کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

دوسرا مقابلہ تھانہ ولید کی حدود میں آریجا روڈ کے قریب ہوا، جہاں پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو مبینہ ڈاکو جمیل عرف اطہر جونیجو اور میر عرف میجر کھوکھر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،تیسرا مقابلہ تھانہ سول لائنز کی حدود میں لوکو شیڈ کے قریب ہوا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مبینہ ڈاکو حسنین رضا چنو اور فرمان کھوکھر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان، جس میں موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور دیگر شامل ہے ، برآمد کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...