روہڑی:ٹرالر سے تصادم میں لوڈ رکشے کا ڈرائیور جاں بحق
روہڑی(نمائندہ دنیا)روہڑی کے قریب نیشنل ہائی وے پر سی پیک انٹرچینج کے مقام پر لوڈر رکشہ اور ٹرالر ٹکرا گئے، جس کے باعث لوڈر رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔۔۔
جبکہ اس کا ڈرائیور دلشاد بھٹو شدید زخمی ہوگیا، جو تعلقہ اسپتال روہڑی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے دلشاد بھٹو کا تعلق بڑی پٹنی سے بتایا جاتا ہے ،پولیس نے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments