میرپور خاص:سینٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والا چل بسا
میرپورخاص(بیورو رپورٹ)میرپورخاص سینٹرل جیل میں عمر قید کا قیدی انتقال کر گیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس اور جیل ذرائع کے مطابق اڈیرو لال کا رہائشی 35 سالہ علی شیر کھوسو ولد ساون جو قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا جیل میں طبیعت خراب ہونے پر جیل کے میڈیکل آفیسر کی ہدایت پر سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج انتقال کر گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments