محراب پور:اختیارات سے تجاوز پولیس افسر قانون کی گرفت میں آگیا
محراب پور(نمائندہ دنیا)اختیار سے تجاوز کرنے والا پولیس آفیسر قانون کی گرفت میں آگیا۔
ایڈیشنل سیشن جج کنڈیارو علم الدین جانوری کی عدالت نے بہلانی کے رہائشی محمد ندیم ملک کی درخواست پر سابق ڈی ایس پی محراب پور علی اکبر کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے ، ذرائع کے مطابق ندیم ملک کو نامعلوم مقام پر حبسِ بے جا میں رکھا اور پھر بھریا روڈ تھانے پر منشیات کے جھوٹے مقدمے میں چالان کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments