لاڑکانہ، محراب پور میں مقابلوں کے دوران 2 زخمی ڈاکو گرفتار

لاڑکانہ، محراب پور میں مقابلوں کے دوران 2 زخمی ڈاکو گرفتار

لاڑکانہ، محراب پور (نمائندگان) مقابلوں کے دوران لاڑکانہ اور محراب پور سے 2 زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری نے بتایا کہ مڈباہو روڈ کے علاقے میں گشت پر مامور پولیس نے مقابلے میں زخمی ملزم معشوق شیخ کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزم سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات اور جرائم میں ملوث رہا ہے ۔ ادھر محراب پور پولیس نے مبینہ مقابلے میں رہزن عرفان کھوسو ولدمحمد اشفاق کھوسو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ، زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رہزن پولیس کو 7 مقدمات میں مطلوب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...