جعلی پولیس اہلکار کے خلاف اغوا اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج
کراچی(این این آئی)سرجانی ٹاؤن تھانے میں ایک شخص کے خلاف مبینہ طور پر جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو اغوا کرنے، بھتہ طلب کرنے، بلیک میلنگ کرنے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں متاثرہ تاجر دلشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم حمزہ فاروقی عرف اکرم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیتا، مختلف مقامات پر منتقل کرتا اور انہیں ڈرا دھمکا کر مبینہ طور پر بھاری رقوم طلب کرتا تھا۔ شکایت میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کیا جاتا تھا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments