گلشن اقبال میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے والا گینگ بے نقاب
کراچی (این این آئی) گلشن اقبال پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، گٹکا ماوا مافیا، اسٹریٹ کرمنلز، موٹر سائیکل لفٹر گروہ اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 59 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کارروائیوں کے دوران جعلی نمبر پلیٹس لگا کر شہر بھر میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے والا ایک منظم گینگ بھی پکڑا گیا، جس کے قبضے سے پانچ گاڑیاں اور بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔گٹکا ماوا گینگ کاروں کی ڈگی، پچھلی نشستوں اور خفیہ خانوں میں مضر صحت اشیاء چھپا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔پولیس نے گٹکا ماوا گینگ سمیت مجموعی طور پر 12 ملزمان کو گرفتار کرکے پانچ گاڑیاں، بڑی مقدار میں گٹکا ماوا اور چار موبائل فون برآمد کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments