ترقیاتی کام نہیں شہریوں کے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے ، پاسبان
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد ،سینیئر رہنما سردار ذاولفقار، حامد صدیقی، ڈسٹرکٹ صدور سلمان نواب، شاکر علی اور سجاول خان مروت نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
شہر قائد کی ٹوٹی پھوٹی، جابجا کھدی ہوئی اور گڑھوں سے بھری سڑکیں سندھ حکومت، بلدیاتی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن کا زندہ ثبوت بن چکی ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر ترقیاتی کام نہیں بلکہ شہریوں کے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں، مرمت اور پیچ ورک کے نام پر ہر سال قومی خزانے کو لوٹا جاتا ہے، لیکن شہریوں کو صرف ٹوٹی سڑکیں، گرد آلود ماحول اور ٹریفک کا عذاب ملتا ہے۔ عوام پوچھتے ہیں کہ آخر ان کے ادا کیے گئے ٹیکس کہاں خرچ ہو رہے ہیں؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments