ایپی لیپسی فاؤنڈیشن کے تحت مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ایپی لیپسی فاؤنڈیشن کے تحت  مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی (این این آئی) ایپی فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچنے کیلئے جسم کو کنٹرول کرنے والے دماغ کی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے۔

اگر دماغ میں برقی توانائی بڑھ جائے تو اس سے مرگی جیسی بیماریاں جنم لینے لگتی ہے ۔اس وقت دنیا بھر میں افراتفری کا ایک ماحول بنا ہوا ہے جس سے دماغ پر گہرا اثر پڑ رہا ہے ۔ دماغ کو صحتمند رکھنے کیلئے متوازن غذا ضروری ہے ۔بہت زیادہ مرغن غذا کے ساتھ ورزش نہ کرنے سے دماغ کے خلئے آہستہ آہستہ سکڑنے لگتے ہیں۔ سبزیوں اور دالوں کے ذریعے پروٹینز اور وٹامنزلینے کی عادت ڈالیں۔ وہ ایپی لیپسی فاؤنڈیشن کے تحت ’’مفت میڈیکل کیمپ‘‘میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو مرگی و اعصابی ا مراض اور اس کے علاج کے بارے میں آگاہ کر رہی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...