راجہ اظہر کا یوم شہدا پر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس شہداء کی قربانیاں قوم کا سرمایہ اور امنِ پاکستان کی ضمانت ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکار ہمارے قومی ہیروز ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید اہلکار قوم کے ان بہادر سپوتوں میں شامل ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کی۔ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments