سالانہ ساڑھے 3 لاکھ فالج کے نئے مریضوں کا انکشاف

سالانہ ساڑھے 3 لاکھ فالج کے نئے مریضوں کا انکشاف

ملک میں صرف 250 سے 260 نیورولوجسٹ، جدید اسٹروک کیئرناگزیر قرارایک لاکھ کے قریب مریض جان کی بازی ہار جاتے ہیں،صدر پاکستان اسٹروک سوسائٹی

کراچی (این این آئی) پاکستان میں فالج (اسٹروک) تیزی سے صحتِ عامہ کا ایک سنگین بحران بنتا جا رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ملک کی تقریباً 4.8 فیصد آبادی، یعنی 91 لاکھ سے زائد افراد فالج کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ ہر سال تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار نئے افراد اس مرض کا شکار ہوتے ہیں اور ایک لاکھ کے قریب مریض جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان اسٹروک سوسائٹی اور نجی دواساز کمپنی کے درمیان نوجوان ڈاکٹروں کی تربیت اور ملک میں اسٹروک کیئر کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ’’لیڈرز ٹریک نیورولوجی 2.0‘‘ کے انعقاد سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔

پاکستان اسٹروک سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد المالک نے کہا کہ 25 کروڑ سے زائد آبادی والے پاکستان میں اس وقت صرف 250 سے 260 نیورولوجسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں سے بعض بیرونِ ملک بھی کام کر رہے ہیں۔ اس طرح ایک نیورولوجسٹ پر 10 لاکھ سے زائد افراد کا بوجھ آتا ہے ، جو اسٹروک جیسے جان لیوا مرض کے مؤثر علاج میں ایک بڑا چیلنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر سال تقریباً ساڑھے تین لاکھ افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ایک لاکھ افراد اس مرض کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔اس لیے احتیاطی تدابیر، بروقت تشخیص، اسٹروک یونٹس کے قیام اور تربیت یافتہ نیورولوجسٹ کی تعداد میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...